پاکستانی کبوتر گرفتار، بی ایس ایف کا ’ملزم‘ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی:بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک اورپاکستانی جاسوس کبوترپکڑنے کا دعوی کرتے ہوئے کبوتر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی پولیس نے ملزم کبوترکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز ایک کبوتر پاکستانی علاقے سے اڑتا ہواسرحدپارکرکے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے پکڑلیا۔
ایکسپریس کے مطابق بی ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر ایک خفیہ کوڈ لکھا ہوا ہے۔
جو کہ درحقیقت موبائل نمبرہے، بی ایس ایف نے یہ خفیہ کوڈ، ڈی کوڈنگ کے لئے بھیجا ہے جب کہ کبوترکو مقامی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایک پرندے کے خلاف مقدمہ کیسے درج کیا جاسکتا ہے اس بارے قانونی ماہرین سے رائے مانگی گئی ہے جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا مبینہ جاسوس کبوترپولیس کی تحویل میں ہی رہے گا۔
Kyunki yahan parinda bhi parr nahi mar sakta
High flying espionage operation: In a swift action Bsf & Punjab police have arrested a pigeon sent by Pakistanis.
On 17 April 2021 a pigeon came and sat on shoulder of constable Neeraj Kumar in BOP Roranwala.
1/3 pic.twitter.com/gKXKglG608— kamaljit sandhu (@kamaljitsandhu) April 21, 2021
رپورٹ کے مطابق کبوترکے پاؤں کے ساتھ بندے کاغذ پر لکھا گیا ٹیگ پاکستانی شہری کا موبائل نمبرہے،اس حوالے سے لاہورکے بارڈرایریا سے تعلق رکھنے والے ایک نامورکبوترپرور استاد رانا اصغر کا کہنا تھا کہ کبوترمعصوم جانورہیں۔
وہ سرحدوں کونہیں جانتے اکثرایسا ہوتا ہے کہ جب ہم قیمتی کبوتراڑاتے ہیں تووہ ہواکے دوش پر سرحد کے اس پارچلے جاتے ہیں اکثرکبوترواپس آجاتے ہیں لیکن بعض اوقات موسم کی خرابی یا کسی اوروجہ سے چند کبوترادھرہی رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکثراپنے قیمتی کبوتروں کے پاؤں کے ساتھ چھلے باندھ دیتے ہیں یاموبائل نمبرلکھتے ہیں تاکہ اگروہ کبوترکسی اورکوملے تورابطہ کرکے واپس لے سکیں۔رانااصغرنے کہا بھارت کی طرف سے جاسوس کبوترپکڑنے کے دعویٰ کو ایک بھونڈامذاق ہی کہا جاسکتا ہے، بھارتی فورسزپاکستان سے اس قدرخوفزدہ ہیں کہ انہیں پاکستان کی طرف سے جانیوالی ہواپربھی جاسوس ہونے کا شبہ ہوتا ہوگا۔