بھارت میں کورونا سے مزید ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں
نیو دہلی : بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو تاریخ کی بدترین وباء قرار دے دیا گیا ہے۔
بھارت میں کورونا کے مزید ساڑھے تین لاکھ نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی، جبکہ مزید ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوگئیں۔
نیو دہلی، ممبئی سمیت مہاراشٹرا کی پوری ریاست کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکی ہے، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو تاریخ کی بدترین وباء قرار دے دیا گیا ہے۔ کئی شہروں میں بھارتیوں کی سانسیں ہر گزرتے پل کے ساتھ ان کا ساتھ چھوڑ رہی ہیں۔
ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے، جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد ہلاک ہوگئے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ کی تعداد پانچ لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
وائرس نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں کو بھی نہ چھوڑا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ کئی افراد کی اموات گھروں پر ہی ہورہی ہے، جن کا شمار وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کی فہرست میں نہ ہوسکا ہے۔
ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد پانچ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔
بھارت وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار 311 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 مریض سامنے آچکے ہیں۔