دنیا
بھارت میں کورونا اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
عالمی وبا کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب نہیں
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے مزید 3293 اموات رپورٹ ہوئیں جو ایک روز میں ریکارڈ ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 3 لاکھ یا زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ بھارت میں عالمی وبا کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے اور میتیوں کو دفنانے اور جلانے کے لیے لواحقین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔