دنیا

کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے بعد،ایران نے سرحد بند کردی

ایرانی انتظامیہ نے ملک میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے بعد پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر پر امیگریشن گیٹ آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوجائے گا۔ ایرانی حکام نے تفتان کی مقامی انتظامیہ کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق تفتان اور میر جاویح سرحد پر ہجرت کا عمل رُک جائے گا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔

 

 

 

لیویز فورس کے افسر نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ تفتان بارڈر پر صرف ایرانی ڈرائیورز کو ان کی گاڑیوں کے ہمراہ عارضی طور پر داخلے اور واپسی کے لیے کلیئرنس دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close