بھارت میں ایمبولینسوں کی شدید قلت ، نوجوان مسلمان شہری جاوید نے شاندار کام کر ڈالا
ممبئی: بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ تین لاکھ 86 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 3498 افراد زنگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے اور ہر طرف شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں جبکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کو ہسپتال لے جانے کیلئے رکشہ اور جان بچانے کیلئے آکسیجن سلینڈر تک بھی نہیں مل رہے ہیں ۔
اس پریشان کن صورتحال میں بھارتی ریاست مادھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان مسلمان رکشہ ڈرائیور نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اپنے رکشے کو ایمبولینس میں تبدیل کر دیاہے اور وہ مریضوں کو مفت میں ہسپتال پہنچا رہاہے ۔
MP: An auto driver in Bhopal has converted his auto into an ambulance & takes patients to hospitals for free. Javed, the driver, says, "I saw on social media & news channels how people were being carried to hospitals due to the shortage of ambulance. So I thought of doing this." pic.twitter.com/uqVbp1W5Mh
— The Times Of India (@timesofindia) April 30, 2021
جاوید نامی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے میں آکسیجن سلینڈر لگا دیا ہے تاکہ جو بھی مریض کورورنا سے متاثر ہو اسے راستے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔
جاوید کا کہناہے کہ میں نے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر دیکھا کہ لوگوں کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث کس طرح ہسپتال لے جایا جارہاہے ، تو میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔