دنیا

بھارت : ممبئی میں 3 دن کیلئے تمام ویکسینیشن سینٹرز بند کردیئے گئے۔

بھارت میں ویکسینیشن سینٹرز بند کردیئے گئے۔

 

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلسل نویں روز بھی تین لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ متاثرین کی تعداد بڑھنے پر ملک میں کورونا ویکسین کی بھی قلت ہوگئی، اس وجہ سے ممبئی میں 3 دن کیلئے تمام ویکسینیشن سینٹرز بند کردیئے گئے۔

 

 

 

 

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ نئی دہلی میں بھی 3 ویکسینیشن سینٹرز کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا، تاہم ریاست گووا میں شہری مخصوص اسپتال کی ہدایت پر ویکسین لگوا سکیں گے۔

 

بھارتی اسپتالوں میں بستر، آکسیجن سلنڈرز کی قلت برقرار ہے، شمشان گھاٹ میں لاشوں کو جلانے کے لئے جگہ اب بھی میسر نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close