دنیا

افسرکی بدسلوکی کے شکاربھارتی فوجی نےخودکشی کرلی

بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد افسران کی بدسلوکی اور مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے،  تازہ ترین واقعہ بھارتی اہلکار نے افسرکی بدسلوکی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں رائے میتھیو کو سینئر افسر کے کتے ٹہلاتے اور گھریلو کام کرتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہلکار سے سخت پوچھ گچھ کی گئی تھی، اہلکار گذشتہ ہفتے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمرے سے رائے میتھیو کی پھندہ لگی لاش ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش 3 روز پرانی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رائے میتھیو کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے پوسٹمارٹم کے بعد پتا چلے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار رائے میتھیو 25 فروری سے لاپتہ تھا۔ اس کے خلاف سوشل میڈیا پر سچ دکھانے کی پاداش میں تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارتی اہلکاربڑے دعوے کرنے والی مودی سرکار کی پول کھولنے میں مصروف ہیں، سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے سینئر افسران جوتے پالش کراتے ہیں اورشکایت کرنے پر دھمکاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close