دنیا

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ 27 ہزار سے متجاوز

وائرس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار 355 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 27 ہزار 202 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 297 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 437 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 16 لاکھ 17 ہزار 856 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 514 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار 561 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 29 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 427 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار 393 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 2 لاکھ 82 ہزار 833 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 8 ہزار 829 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار 434 ہو گئی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close