دنیا

ٹرمپ کے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط، ایران سمیت 6 مسلم ممالک کیلئے امریکی ویزا بند، نئی فہرست میں عراق کا نام شامل نہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان مہاجرین کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا، ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج نئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کے مہاجرین کا امریکا میں داخلہ بند ہوگا۔ قبل ازیں ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں عراق کا نام بھی شامل تھا، تاہم اس حکم نامے کو ایک فیڈرل جج نے مسترد کر دیا تھا، بعدازاں ٹرمپ انتظامیہ جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کی، تاہم وہ اپیل مسترد ہوگئی۔ اس بار سات کے بجائے چھ مسلم ممالک پر پابندی کی گئی ہے اور عراق کا نام نکال دیا ہے، عراق کے گرین کارڈ ہولڈر اور ویلڈ ویزا ہولڈرز کو امریکہ آنے کی اجازت ہوگی، پہلے کی طرح اس حکم نامے کی مدت بھی آج سے اگلے 90 دنوں کے لئے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں شامی پناہ گزینوں کی امریکہ داخلے پر مکمل پابندی ہٹا لی گئی ہے، جبکہ گرین کارڈ یا ویزا رکھنے والے ایرانی، شامی، یمنی، سوڈانی، صومالی اور لیبیائی شہری اس پابندی سے اثرانداز نہیں ہوں گے، البتہ نئے ویزے کے اجراء پر پابندی رہے گی۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گو کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی اُٹھا لی گئی ہے، تاہم اس سال کے لئے اس کی تعداد 50 ہزار تک محدود رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ نیا حکم نامہ گذشتہ حکم نامے کے برعکس مذہبی اقلیتوں کو ترجیح نہیں دیتا، اس سے قبل عیسائی پناہ گزینوں کو ترجیح دی گئی تھی، جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے ناقدین نے اسے غیر قانونی پالیسی کہا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ، لیبیا کے شہری 90 روز تک امریکہ کا ویزہ حاصل نہیں کرسکیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے، امریکی سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کا نام شامل نہیں، ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ امریکی سفری پابندی کی نئی فہرست میں شامل 6 ممالک میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت پہلے سے حاصل کردہ ویزے کار آمد ہوں گے، سفری پابندی کے نئے حکم نامے کا اطلاق گرین کارڈ ہولڈرز پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل جاری کئے جانے والا سفری پابندی کا فیصلہ عدالت نے منسوخ کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close