دنیا

وزیر اعظم کا یہ دورہ شاندار ہے اور اس میں بہت سے امور طے پائے

انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

پاکستان اور بھارت کے مابین اکثر خراب تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی بحالی اور نفاذ کو سراہا، انہوں نے اس پیش رفت کو ‘درست سمت میں شاندار اقدام’ قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امریکا میں تعینات سفیر نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ملک نے ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

يوسف العتيبة کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ جنگ بندی سفارتی بحالی اور تعلقات صحت مندانہ سطح پر واپس لانے کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پرھیں: متحدہ عرب امارات کی 144 منزلہ عمارت منہدم

ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ کو ‘باہمی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل دوروں میں سے ایک’ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ باہمی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم کا یہ دورہ شاندار ہے اور اس میں بہت سے امور طے پائے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ممالک نے نہ صرف باہمی مفادات بلکہ پوری امہ کو درپیش مسائل پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔

مغربی ممالک میں گستاخانہ کارروائیوں میں اضافے کو ‘خطرناک رجحان’ قرار دیتے ہوئے سعودی وزیر نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ‘اس طرح کے عدم برداشت کے معاملات سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو استعمال کیا جانا چاہیے’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close