دنیا
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے مظالم جاری
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے مظالم جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی شیلنگ اور فائرنگ سے 50 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو روز میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی سوہو گئی ہے۔
اسلامی کانفرنس تنظیم نے اسرائیلی جارحیت کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فلسطینوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کے لئے عرب لیگ کا اجلاس آج ہوگا۔