دنیا

عراق میں شادی کی تقریب میں 2 خودکش حملے، 23 افراد جاں بحق

بغداد: عراق میں شادی کی تقریب کے دوران 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 23 افرادجاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کےشمالی شہر تکریت کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ خود کش حملے جنگجو تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close