دنیا

بھارت میں وباء سے مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

نیو دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ دیہی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

ملک بھر میں وباء سے مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستان میں پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے والے وائرس کی قسم B.1.617 کی منتقلی کی شرح انتہائی زیادہ ہے اور یہ وائرس اب پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل تیسرے روز مزید 4 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 144 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

متاثرین کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں ایک ہی دن میں 4 لاکھ 14 ہزار 188 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 317 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close