دنیا

بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں، عالم اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

یروشلم: بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، صیہونی یہودیوں کے اس اقدام پر عالم اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کا بل اسرائیلی پارلیمان میں پیش کردیا گیا ہے۔ جس کی اسرائیلی پارلیمان نے ابتدائی منظوری دے دی۔ صہیونی اراکین پارلیمنٹ نے پابندی پر عجیب منطق اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اذان سے نیندخراب ہوتی ہے،۔عرب ارکان نے اس بل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مسودے کی کاپیاں پھاڑکر ایوان میں پھینک دیں۔ مذکورہ بل جمعرات کو حتمی منظوری کے لئے بل پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close