دنیا

مصر نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر مظلوم فلسطینوں کیلئے اپنی سرحد کو کھول دیا

غزہ: مصر غزہ کے معصوم اور نہتے شہریوں کی مدد کے لئے سامنے آگیا، مصر نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر مظلوم فلسطینوں کیلئےاپنی سرحد کو کھول دیا ہے۔

 

 

 

 

مصری میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی وفضائی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کو مصر کےاسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے رفاہ بارڈر کھول دیا گیا ہے۔

 

مصری حکام کےمطابق سرحد کھولنےکا فیصلہ فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئےکیاگیا، سرحد کھولنے کے بعد مصر کی درجنوں ایمبولنسز غزہ میں موجود ہیں ،جو شدید زخمیوں کو مصر کے اسپتال منتقل کررہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ مصر سے فلسطینی خطے کو ملانے والی رفاہ بارڈر کراسنگ اکثر بند رکھی جاتی ہے، لیکن وقفے وقفے سے اسے ضرورت مندوں کیلئے کھول دیا جاتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی سیاحتی صنعت پر حماس کے حملے

 

دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 35 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہو گئی ہے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور شیلنگ کے نتیجے میں اب تک 47 بچے اور 22 خواتین بھی شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ روز غزہ کے الشاطی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close