دنیا

پاک افغان سرحد پر ٹریڈزون کا قیام ، امریکا کو پاکستان کی حمایت درکار

واشنگٹن : امریکی سینیٹر کرس ہولین کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 3 ٹریڈزون بنائےجارہےہیں، ٹریڈزون بنانے کیلئے پاک افغان سیاسی حمایت درکار ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرکرس ہولین نے پاکستانی میڈیا کو پاک افغان سرحدی علاقوں میں ٹریڈزون بنانے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاک افغان سرحدپر3ٹریڈزون بنائےجارہےہیں، ٹریڈزون بنانے کیلئے پاک افغان سیاسی حمایت درکار ہے، سرمایہ کاروں کو سرحدی علاقے میں کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے۔

 

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں اور ٹریڈزون کے قیام کیلئے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں جبکہ سینیٹ کی امورخارجہ کمیٹی میں پاک امریکاتعلقات پربات چیت جاری ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹریڈزون کی اہمیت اچھی طرح سمجھتےہیں اور بائیڈن انتظامیہ نے ٹریڈزون کے قیام کی حوصلہ افزائی کی۔

 

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کرس ہولین کا کہنا تھا کہ پاکستان،امریکاکے درمیان معاشی سرگرمیوں کے فروغ پرکام کررہےہیں، میں پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے کام کررہاہوں، امید ہے پاکستان امریکا کے درمیان مسائل جلد حل ہوں گے۔

 

امریکی سینیٹر نے افغانستان کی صورتحال پر کہا امریکی فوج کےانخلا کے بعد افغانستان میں کیا ہوگا کسی کو نہیں معلوم، انخلا کے بعد افغانستان میں سب سےاہم کردار پاکستان کا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close