دنیا

امریکی دھمکیوں کا جواب: ایران کا بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ

تہران: ایران نے بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے امریکا کے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے کا کہنا ہے کہ نیول بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو سمندر میں 300 کلو میٹر تک اپنے متحرک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کے موجودہ میزائل تجربے نے امریکا کی تشویش بڑھا دی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز ہی خلیجی ریاستوں کی جانب داخلے کا انٹری پوائنٹ ہے اور دنیا کے 20 فیصد آئل کی فراہمی کا یہی روٹ ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکا نے آبنائے ہرمز میں 4 ایرانی کشتیوں کو متبنہ کرنے کے لئے فائر کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close