دنیا

کووڈ 19 کے مریضوں میں بلیک فنگس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

دلی: بھارت میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کیسز میں خطرناک اضافہ ہونے لگا۔

دلی میں بلیک فنگس کے 200 سے زائد اور مہارا شٹر میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے، بھارت میں بلیک فنگس کا شکار ہونے والے نصف سے زائد افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بلیک فنگس کے کیسز سے نمٹنے کیلئے تین اسپتالوں میں خصوصی وارڈز بنائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق دلی میں بلیک فنگس کے کیسز کی تعداد 200 سے زائد جبکہ مہاراشٹر میں 2 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بھارتی حکام نے بلیک فنگس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد نہیں بتائی۔

ریاست راجستھان اور تلنگانہ بلیک فنگس کو وبا قرار دے چکے ہیں۔ کچھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں میں اسٹیرائڈز کے زیادہ استعمال سے بلیک فنگس کیسز بڑھے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close