داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی روپوش ہوگیا، امریکی اور عراقی حکام کا دعوی
موصل: امریکی اور عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی موصل چھوڑ کر خود شہر سے باہر صحرائی علاقے میں روپوش ہوگیا۔ امریکی اور عراقی حکام نے دعوی کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی موصل کے کو تنظیم کے میدانی کمانڈروں کے لیے چھوڑ کر خود شہر سے باہر صحرائی علاقے میں روپوش ہو گیا ہے۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی ہیں کہ البغدادی دریائے فرات کے شمال میں ایک دور دراز صحرائی علاقے میں منتقل ہو کر مسلسل اپنے مقامات تبدیل کر رہا ہے۔ وہ رابطے کا کوئی آلہ استعمال نہیں کر رہا ہے جس کے ذریعے اس پر نظر رکھی جا سکے اور سفر کے دوران اپنی گاڑیوں کو بھی تبدیل کرتا رہتا ہے۔ تاہم امریکہ نے ابوبکر کا کھوج لگانے کے لیے ایک مشترکہ فورس بھی تشکیل دی ہے۔ اس فورس میں اسپیشل آپریشنز کے کمانڈوز اورسی آئی اے کے اہل کار شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مصنوعی سیاروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔