دنیا کا شرمناک ترین پارک کھولنے کا فیصلہ، جہاں پر جھولے نہیں لگائے جائیں گے بلکہ ۔۔۔
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ کا دارالحکومت ایمسٹرڈیم قحبہ خانوں کی بہتات کی وجہ سے سے دنیا بھر میں ’گناہ کا شہر‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اب اس گناہ کے شہر میں ایک ایسا گناہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کا الزام جدید ٹیکنالوجی کے سر جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایمسٹرڈیم میں ’سیکس روبوٹ تھیم پارک‘ بننے جا رہا ہے جہاں روبوٹ عیاش مردوخواتین کی جنسی تسکین کے لیے دستیاب ہوں گے۔تھیم پارک میں مختلف شکلوں اور مختلف ماڈلز کے روبوٹ دستیاب ہوں گے تاکہ عیاش طبع لوگ ہربار نئے چہرے اور نئی خدوخال کے حامل روبوٹ کے ساتھ دادعیش دے سکیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ سیکس تھیم پارک اس قدر متاثر کن ہو گا کہ ڈزنی ورلڈ سے بھی بہتر ہو گا۔
آسٹریلیا کے ماہر جنسیات مائیکل مارس اور نیوزی لینڈ کی ماہر علم نجوم آئیان یومان نے ایک مشترکہ کتاب لکھی ہے جس میں لوگوں کے مستقبل کے جنسی رجحانات کے متعلق پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ ’’دنیا میں بہت جلد قحبہ خانوں کی نیچر تبدیل ہونے جا رہی ہے۔ ایمسٹرڈیم میں روبوٹس کے قحبہ خانے قائم ہونے کے بعد اس حوالے سے شہرت رکھنے والے ملک بھی اس کی پیروی کریں گے اور اپنے ہاں ایسے قحبہ خانے کھولیں گے۔ ان ممالک میں میکسیکو، فلپائن اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔مستقبل میں قحبہ خانوں کی مقبولیت اس قدر بڑھ جائے گی کہ یہ عمومی بات بن کر رہ جائیں گے اور لوگ اسی طرح قحبہ خانے جایا کریں گے جیسے مساج یا فیشل کروانے کے لیے جاتے ہیں۔‘‘