دنیا

اب جنسی درندوں کا علاج ایسی چیز سے کیا جائے گا کہ وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوجائیں گے

گلاسگو (نیوز ڈیسک) جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے شیطان صفت لوگ معاشرے کیلئے ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے اکثر سزا پانے کے باوجود اپنی شیطانی لت کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتے اور بار بار جنسی جرائم کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ سکاٹ لینڈ نے ایسے درندوں کیلئے ایک ایسا حل ڈھونڈ لیا ہے آئندہ کوئی بھی جنسی جرم کرنے سے قبل ہزار بار سوچے گا۔ دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خطرناک جنسی مجرموں کو ایک طاقتور کیمیکل کا انجیکشن لگا کر مردانہ طور پر ناکارہ کر دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کوشش بھی کریں تو یہ جرم نہ کر سکیں۔ نئے قانون کے نفاذ کا آغاز گلاسگو شہر سے کیا جائے گا۔ گلاسگو شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون مارگریٹ این کمنگز ، جن کے ننھے بیٹے کو ایک جنسی درندے نے ہلاک کر دیا تھا ، نے سکاٹش ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون کو خوش آمدید کہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح معاشرے کو جنسی جرائم سے بچایا جا سکتا ہے تو یہ کام ضرور کرنا چاہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنسی مجرموں کیلئے یہ سزا کارگر ثابت ہوئی تو پورے برطانیہ میں اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ گلاسگو ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر پارٹنر شپ کے ایک نمائندہ نے بتایا کہ جنسی مجرموں کو مردانہ طور پر ناکارہ کرنے کیلئے ’اینٹی لیبیڈینل‘ ادویات استعمال کی جائیں گی ، جن کی وجہ سے ان مجرموں کے جسم سے جنسی تحریک ختم ہو جائے گی اور وہ مردانہ طور پر بے کارہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ نوٹنگھم شائر کی جیل میں 100 سے زائد سزا یافتہ جنسی مجرموں پر کیمیکل ادویات کے تجربات پہلے ہی کئے جا چکے ہیں، جن کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ سکاٹ لینڈ میں اس تجربے کی کامیابی کے بعد دیگر ممالک بھی جنسی درندوں کا مستقل بندوبست کرنے کیلئے یہی طریقہ اختیار کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close