دنیا

’یاس‘ طوفان آج بھارت سے ٹکرائے گا

خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان “یاس” آج دوپہر بھارت کی ریاست اوڑیسہ اور مغربی بنگال سے ٹکرائے گا۔

 

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسہ اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ بھارتی علاقے بالاسور کے ساحل تک شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں 10 روز کے دوران یہ دوسرا طوفان ہے جبکہ پہلے گزرنے والے طوفان نے متعلقہ علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

 

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور شدید نقصان کا خطرہ ہونے کی وجہ سے ارد گرد کے تمام علاقے خالی کردیئے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ طوفان کے گزرتے وقت ان علاقوں میں 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close