دنیا

بشارالاسد مسلسل چوتھی بار شام کے صدر منتخب

دمشق: بشارالاسد مسلسل چوتھی بار شام کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، بشارالاسد کی کامیابی پر عوام نے جشن منایا۔

 

 

 

 

عرب میڈیا کے مطابق شام میں صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، بشارالاسد 95.1فیصد ووٹ لیکر مسلسل چوتھی بارصدر منتخب ہوگئے ہیں، ان کے مد مقابل امیدوار اور حکومت کے باغی اتحاد نیشنل فرنٹ کے سابق سیکرٹری جنرل محمود احمد ماری صرف3.1 فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ سوشلسٹ نینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلم عبداللہ 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

 

پچپن سالہ اسد سال دوہزار سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے اپنے والد مرحوم حافظ الاسد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے 25 سال سے زیادہ عرصے تک وہاں راج کیا تھا۔

 

Syria's Assad wins 4th term with 95% votes in election the West calls  fraudulent - Top Stories News

 

واضح رہے شام میں دس سال سے جاری ٹکراؤ اور لڑائی سے کافی تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 3 لاکھ 88 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔ وہاں کی آدھی آبادی کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اِن میں تقریباً 60 لاکھ پناہ گزینوں نے دیگر ملکوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

Syria's al-Assad brushes off Western accusations of election rigging to win  fourth term as President - NewsFinale

شام کے صدارتی کے انتخابات میں بشارالاسد کی چوتھی بار کامیابی کے بعد لوگوں نے جشن منایا، اسد کی فتح کا جشن منانے والے محمد الہماسی نے کہا کہ ‘ہم اس ملک کی مدد کے لئے گولہ بارود کے خانے کھولتے تھے لیکن اب ہم نے صدر بشار حفیظ اسد کی کامیابی میں مدد کے لئے بیلٹ باکس کھولے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close