دنیا

برطانیہ کا بڑا اقدام، سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری

برطانوی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرتے ہوئے ایک اور ویکسین ‏کے استعمال کی اجازت دے دی۔

 

 

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں کورونا ویکسینز کی بڑے پیمانے پر دستیابی اور جلد از جلد ویکسینیشن کی پالیسی کے تحت سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

 

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے جانس اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز جانسین ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ یہ ویکسین سال کے آخر میں میسر ہو گی۔

 

اس منظوری کے بعد برطانیہ میں استعمال ہونے والی جانسین چوتھی ویکسین ہوگی، اس سے قبل فائزر بائیواین ٹیک، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایسٹرازینیکا اور امریکا کی موڈرنا ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔

 

ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جانسین کی منظوری سے ویکسینیشن عمل میں تیزی کےساتھ ساتھ ہر ایک کو جلد از جلد ویکسین کی فراہمی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

 

ایک کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہونے کے بعد اب پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ تمام بزنس سینٹر کھول دیے گئے ہیں، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور سنیما کھولے گئے ہیں۔

 

برطانوی حکومت نے اسکولوں کو پکنک منانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close