دنیا
ملائیشن حکومت نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا کڑا فیصلہ کرلیا
کولالمپور : ملائیشن حکومت نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا کڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ملائشیاء کے وزیر اعظم محی الدین نے ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کے کورونا کے ہاتھوں مارے جانے پر مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
یکم جون سے چودہ جون تک تمام انڈسٹریز، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور دکانیں بند رہیں گی۔ کھانے پینے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر انتہائی ضروری سیکٹرز میں کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔