بیجنگ: چین میں پہلی دفعہ ایک انسان میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے۔
چین کے قومی صحت کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ جیانگ سُو میں ایک اکتالیس سالہ شخص میں برڈ فلو انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔
چینی قومی ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ مذکورہ مریض کو بخار اور بعض دیگر علامات کے ساتھ ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ مرغیوں اور دیگر پروں والے جانوروں سے پھیلنے والے اس وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت سست ہے۔
تاہم کمیشن نے مذکورہ مریض کو وائرس کہاں سے لگنے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کسی انسان میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی۔