دنیا
امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ اموات غیر ارادی طور پر ہوئیں جب کہ امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کا تعلق عراق، افغانستان، صومالیہ، یمن اور نائیجیریا سے تھا
پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں 10 عام شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ مارے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے پینٹاگون کو ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر دینے کے لیے 3 ملین ڈالر کی رقم دی تھی تاہم جو ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون ’لیزر سسٹم‘ سے روس اور چین کے عزائم کو ناکام بنائے گا
این جی او کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے، دنیا بھر میں امریکی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 102 عام شہری مارے گئے ہیں۔