دنیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی کروڑوں کی املاک سے متعلق ایسی خبر آگئی کہ سب حیران رہ گئے

نئی دہلی: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی ایجنسی این آئی اے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر ادارے کی 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ این آئی اے نے ذاکر نائیک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کر کے انہیں 30 مارچ کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ دہشت گرد ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر تھے اور انکے رابطے میں تھے،  جس کے بعد بھارتی حکام نے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف گزشتہ سال مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close