دنیا

بھارت میں بڑی خوفناک تباہی آنے والی ہے، بنگلہ دیش نے وارننگ جاری کردی، ایسا اعلان کردیا کہ بھارتیوں کے ہوش اُڑ گئے

نئی دلی: بھارت کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ اپنے ہاں ہونے والی ہر دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگا دیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اصل خطرات وجوہات سے یہ ملک ہمیشہ غافل رہتا ہے۔ ایک بار پھر ایک بڑی تباہی اس کی جانب بڑھ رہی ہے، جس کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت کے لئے ایک بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی مشرقی ریاستوں میں دہشتگردوں کی دراندازی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں شدت پسند سب سے زیادہ گھس رہے ہیں ان میں بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ واقع مغربی بنگال، آسام اور تری پورہ جیسی ریاستیں نمایاں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015ءکی نسبت 2016ءمیں مشرقی ریاستوں میں حرکت الجہاد الاسلامی اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش جیسی تنظیموں کے شدت پسندوں کی دراندازی میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دونوں شدت پسند جماعتوں کے دو ہزار سے زائد لوگ بھارت میں داخل ہوچکے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 720 بنگال کی سرحد سے داخل ہوئے جبکہ 1290 آسام اور تری پورہ کے راستے آئے۔ یہ انکشافات سامنے آنے کے بعد ریاست آسام کے سکیورٹی ادارے پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم بنگال کی حکومت نے بتائے گئے حقائق پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے مزید چھان بین کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close