دنیا

بطورکینيڈین ہم سب ایک دوسرےکا خیال رکھیں گے

اونٹاریو میں پاکستانی خاندان کی یاد میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائےگا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے

دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائےگا، ہم مل کرایکشن لیں گے اور اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے۔
تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کے لیے الفاظ نہیں، ہمارے ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اورکمیونٹی کے غم وغصےکوکم کرسکیں، اس معصوم بچےکے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں ہیں، اس واقعے نے معصوم بچےکے مستقبل کو چھینا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو کمزور اور بے ایمان قراردے دیا

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے اور نسلی بھی تعصب ایک حقیقت ہے لیکن آپ اکیلے نہیں ، تمام کینيڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم کمیونٹی نے اس شہرکو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطورکینيڈین ہم سب ایک دوسرےکا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close