بھارت میں تاریخ کا خوفناک ترین بچہ پیدا ہوگیا، مگر بھارتیوں نے اس کی بھی پوجا شروع کردی
بہار: بھارتی ریاست بہار کے علاقے کاٹھی ہار میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جو ایک نایاب بیماری کا شکار ہے اور اس وجہ سے اس کا سر انتہائی عجیب و غریب اور بدنما ہے۔ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ جب اس نے بچے کو دیکھا تو اس قدر صدمہ پہنچا کہ اسے فوراً نظروں کے سامنے سے ہٹا دینے کا کہہ دیا۔ بچے کی شکل و صورت اس قدر بدصورت ہے کہ اس کی ماں نے اسے ایلین (خلائی مخلوق) کہہ کر دودھ پلانے سے ہی انکار کر دیا لیکن بھارتیوں نے اسے ہندووﺅں کے خدا ہنومان سے تشبیہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 بچوں کی ماں 35 سالہ خالدہ بیگم نے پیر کے روز بچے کو جنم دیا اس کا چھوٹا سا سر اور ابھری ہوئی آنکھیں دیکھ کر صدمے میں آ گئی لیکن کاٹھی ہار کے گاﺅں کادمگاچی کے رہائشیوں نے اسے ہندوﺅں کے خدا ”ہنومان“ کا انسانی روپ قرار دیدیا ہے۔
بھاری ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچہ نایاب جینیاتی بیماری Harlequin ichthyosis کا شکار ہے جس کے باعث متاثرہ شخص کی جلد انتہائی موٹی ہوتی ہے اور جسمانی اعضاءعجیب و غریب ہو جاتے ہیں۔
بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ ”بچے کے جسم کے متعدد اعضاءمکمل طور پر بنے نہیں ہوئے۔ میں یقین نہیں کر سکتی کہ میں نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے۔ میں بہت زیادہ صدمے اور غم سے دوچار ہوئی اور نرسوں سے فوراً اس بچے کو اپنی نظروں سے دور لے جانے کا کہہ دیا۔میرے دوسرے بچے بالکل ٹھیک پیدا ہوئے اس لئے مجھے یہ صدمہ برداشت کرنے میں کچھ وقت لگا۔“