دنیا

روسی ساختہ سیٹیلائٹ سے ایران امریکی اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا

روس ایران کو جدیدترین سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، سعودی آئل فیلڈز اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا

مشرق وسطیٰ کے حالات پر نظر رکھنے والے سابق اور موجودہ امریکی حکام کے مطابق روسی ساختہ سیٹیلائٹ (Kanopus-V) میں انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمراز لگے ہوئے ہیں جس کے استعمال سے ایران کی جاسوسی کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر اس کی منتقلی ایک مہینے کے اندر ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، روس اور ترکی کا داعش اور النصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ایرانی کمانڈر 2018 سے متعدد بار سیٹیلائٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے روس کا دورہ کرچکے ہیں جب کہ چند روز قبل روسی ماہرین نے بھی ایرانی عملے کو تربیت دینے کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close