دنیا

یہ شرمناک کام کرنے سے مردوں کی عمر بڑھتی ہے، سائنسدانوں کا ایسا اعلان کہ خواتین کے چہرے لال ہوجائیں

لندن: کئی تحقیقات میں شادی کے فوائد بیان کیے جا چکے ہیں۔ اب میگزین ’میڈیکل ڈیلی‘ نے ماہرین کی تحقیقات کے حوالے سے طویل العمری کے اسباب کی ایک فہرست شائع کی ہیں۔ آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ ’شادی‘ ان اسباب میں سرفہرست ہے۔ میڈیکل ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں ماہرین کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا ہے جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ ”جو مرد زیادہ جنسی عمل کرتے ہیں اور عورت کی چھاتی کو دیکھتے ہیں ان کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات 50فیصد تک کم ہو جاتے ہیں اور نتیجتاً ان کی عمر طویل ہوتی ہے۔ان کے بیماریوں سے محفوظ رہنے کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ مردوں کو جنسی عمل کی زیادتی کے باعث ذہنی پریشانی سے نجات ملتی ہے جو بیشتر امراض کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔“

اس کے علاوہ ”اولاد کا ہونا“ بھی طویل العمری کا سبب بیان کیا گیا ہے۔ اس پوائنٹ میں میگزین نے ایک تحقیق کا حوالہ دیا ہے جس میں سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ ”جن مردوں کے ہاں اولاد ہو ان کی عمر طویل ہوتی ہے۔ جب ایسے مرد60سال کے ہوتے ہیں تو ان کی زندگی میں بے اولاد مردوں کی نسبت 2سال کا اضافہ ہوتا ہے اوراگر یہ 80سال کے ہو جائیں تو ان کی عمر میں مزید 8ماہ کا اضافہ ہو جاتا ہے۔“ میڈیکل ڈیلی کی اس رپورٹ کو اگر مختصراً بیان کیا جائے تو جو مرد شادی کرتے ہیں، جنسی عمل بکثرت کرتے اور شریک حیات کی چھاتی کو دیکھتے ہیں اور اولاد پیدا کرتے ہیں ان کی عمر غیرشادی شدہ اور بے اولاد رہنے اور جنسی عمل سے احتراز برتنے والے مردوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ وہ ان کی نسبت بیماریوں میں 50فیصد کم مبتلا ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close