دنیا

یو اے ای کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر سفری پابندی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات نےایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ابوظبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ لیکن پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی روانگی سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے۔

تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔

اس سے قبل متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں کورونا سے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات ہیں۔

فلپائن، اٹلی، یو اے ای اور آسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close