دنیا

امریکا: 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

نیویارک : امریکا میں 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

 

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج بدھ  کے روز نیویارک میں 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا گیا۔

اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث شہریوں کو اس مقام پر بڑی تعداد جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی البتہ آتشبازی براہ راست نیشنل ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی۔

 

 

آتشبازی کے اختتام پر مقامی حکومت نے نیویارک میں عائد کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچھ روز ایس او پیز پر عمل کرلیں۔

 

 

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا کہ اب ہماری ریاست کا شمار سب سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہوگا، یہ کوئی معمولی بات نہیں، ہم نے عوام کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد شہریوں میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے ہیں، جنہیں فی الحال ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close