دنیا
سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع
ریاض: عالمی کورونا وبا کے خلاف سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت بھر میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریباً معمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ہفر ال باتن شہر میں ویکسین لگوانے والے بزرگ افراد کی شرح 98 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
اسی طرح ال احسان شہر میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد(جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی) کی شرح 93 ریکارڈ کی گئی۔
سعودی شہر بیشا میں 86 جبکہ ریاض میں 83 فیصد ضعیف شہریوں نےویکسین کی پہلی ڈوز لے لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد نےویکسین کی پہلی خوراک نہیں لی انہیں ترجیحی بنیادوں پر ڈوز دی جارہی ہے۔
مملکت میں کورونا ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) پر سختی سے عمل بھی کراوایا جا رہا ہے۔