بھارتی ریاست کرناٹکا میں نوسر باز خواتین کے گروہ نے کار سوار شہری کو لوٹ لیا
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے کار سوار شہری کو لوٹ لیا۔ ”دی ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارتی کار سواربزنس مین شادی کی تقریب کے بعداپنے دوستوں کو جے بی نگر میں اتار کر آیا تو راستے میں اشعارے پر لڑکیوں کے ایک گروہ نے زبردستی کار میں گھس کر50گرام سونے کی چین اتاری اور فرار ہو گئیں۔شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے جونہی اپنی گاڑی اشعارے پر روکی تو سڑک پر کھڑی ایک لڑکی نے دیکھ کر مسکرانااور فحش اشعارے کرنا شروع کر دیے ، اتنے میں ایک دوسری عورت کار میں آکر بیٹھی اور مجھ سے چپک گئی اور بوسہ دینے کا اصرار کیا ۔”لڑکی نے مجھے گاڑی کسی تاریک مقام کی جانب لے جانے کا کہا تو میںاسے فوراُُ کار سے اتار کر گھر پہنچا اور دیکھا تو میری 50گرام سونے کی چین گلے میں موجود نہیں تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کوا کسا کر وارادتیں کرنے والی ان لڑکیوں کے گروہ جے بی نگر ،ا ندیرا نگر اور دیگر علاقوں میں متحرک ہیں جن کا ٹارگٹ اکیلے کار سوار یا معمر لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یا ورغلا کر پیسے یا قیمتی اشیاءلوٹتی ہیں۔ متاثرہ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رشتہ دار کی شادی سے واپس آرہا تھا کہ اشعارے پر صرف دو سے تین منٹ کے دوران خواتین کے گروہ نے واردات کی اور فرار ہو گئیں اور جب میں نے اپنے دوستوں کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو میرے ایک دوست نے بھی اپنے ساتھ اسی قسم کے واقعے کا انکشاف کیا جس کا کہنا تھا کہ اس کی گاڑی میں ایک خاتون داخل ہوئی اور اس کی قیمض اتار کر چیخ و پکار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کر دیا تاہم جسے ہی اس نے اپنا بٹوا نکالا تو وہ بٹوا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئی۔