Featuredدنیا

مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اے پی سی طلب کر لی

کیا بھارت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے والا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 24 جون کو ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی سمیت دیگرجماعتوں کے رہنماوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔
میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے کل اپنی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مودی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close