دنیا

ایران کا جوہری توانائی پلانٹ اچانک بند

تہران: ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کو اچانک عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بُوشہر پلانٹ گزشتہ روز بند کیا گیا اور یہ اگلے تین چار دن بند رہے گا تاہم پلانٹ بند کرنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ایران میں بجلی فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا پاور پلانٹ کی بندش سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گی تاہم اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے سرکاری طور پر جوہری بجلی گھر کی ایمرجنسی میں بندش کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ایران کا یہ ایٹمی بجلی گھر ملک کے جنوب میں ساحلی شہر بوشہر میں واقع ہے اور یہ ایٹمی بجلی گھر سال 2011 میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

ایران اس بجلی گھر کے ری ایکٹر میں استعمال کیے گئے فیول کے راڈز کو واپس روس بھیجنے کا پابند ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایٹمی بجلی گھر کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

دو ماہ قبل مارچ میں اسی بجلی گھر کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ پاور پلانٹ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close