عرب ملک کے سفیر نے اپنی امیر کبیر بیوی پر شرمنا ک الزام لگا کر جیل بھجوا دیا
کویت: آسٹریا میں تعینات کویت کے سفیر نے اپنی مراکشی اہلیہ کے خلاف ایسے شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا کہ خاتون کو 2سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ کویتی سفیر صادق ایم مرافی نے اپنی خوبرو ،امیر کبیر بیوی 38سالہ ہند الاشابی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ہند نے مراکش ہی کے ایک کاروباری شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کیے جس سے ایک ناجائز بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ عدالت میں خاتون کا جرم ثابت ہونے پر اسے دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہند کے آشنا محسن کریم بینانی کو 7ماہ قید جبکہ ہند کی بہن کو جعلی کاغذات بنوانے میں معاونت دینے پر 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ ہند الشابی بھی کاروباری خاتون ہیں اور لگژری فضائی کمپنی ڈیلیا ائیر کی صدر ہیں۔ سزا ہونے کے بعد اسے مراکش کے دارالحکومت رباط سے شمال میں واقع شہر سیلے کی جیل میں قید کردیا گیا۔