Featuredدنیا

افغانستان کے 90 ڈسٹرکٹ ہمارے زیر اثر ہیں : طالبان

کابل: افغانستان میں امریکا سمیت غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا، مزار شریف پر طالبان نے 20 سال قبل پہلی بار قبضہ کیا تھا۔
 
طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے 90 ڈسٹرکٹ ان کے زیر اثر ہیں، تیزی سے بدلتی صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کے لیے افغان صدر اشرف غنی امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی واشنگٹن میں ملاقات کرچکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان صدر غیر ملکی سہارے کے بنا بہت کم عرصے افغانستان پر اپنا اقتدار قائم رکھ پائیں گے۔
 
ماہرین کے مطابق دیرپا اور مضبوط سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان میں موجود تمام اکائیوں کو سیاسی مفاہمت میں شامل رکھا جائے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close