دنیا
برطانوی خاتون کی پچاس سال قبل خریدی گئی نایاب باربی ڈول انتہائی قیمتی نکلی
لندن: برطانوی نشریاتی ادارے کے نایاب اشیاء سے متعلق کیے جانے والے ایک پروگرام میں شرکت نے خاتون کی قسمت بدل دی، جب انہیں بتایا گیا کہ ان کی باربی ڈول تین لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ہے
نایاب اشیاء کی ماہر جوڈتھ ملر نے باربی کی مالکن کو بتایا کہ جو گڑیا ان کے پاس موجود ہے، اسے 1959 میں نیویارک ٹوائے فیئر میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کی قیمت اس وقت 3 ڈالر یعنی پاکستانی 474 روپے تھی۔
جوڈتھ ملر نے بتایا کہ پچاس دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی 1960 میں خریدی گئی یہ گڑیا انتہائی بہترین حالت میں موجود ہے، جس کی مالیت آج 2100 ڈالر سے 1665 ڈالر یعنی اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تبو بھی باربی ڈول کے گُن گانے لگیں
باربی ڈول کی مالکن اپنی گڑیا کی مالیت جان کر دنگ رہ گئیں کیوں کہ انہیں ملر کی بات پر یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی گڑیا مالکن ہیں۔