دنیا

سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فِیلڈ اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن: ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکا کی تاریخ میں سب سے مدت کے لیے وزیر دفاع رہنے والوں میں سے ایک ہیں، وہ جارج ڈبلیو بش اور ان سے بیس سال پہلے جیرالڈ فورڈ کے دور صدارت میں سات سال سے زائد عرصہ تک وزیر دفاع رہے

ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا، عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا
شگاگو میں پیدا ہونے والے ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کم عمری میں ہی اپنی جنگجوانہ طبیعت کا مظاہرہ کیا اور ایک پہلوان بن گئے، جب وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں تھے تو امریکی فٹ بال ٹیم میں دفاعی پوزیشن میں کھیلتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکا کی مدد کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے صرف تیس سال کی عمر میں کانگریس میں منتخب ہونے سے قبل سرد جنگ کے ابتدائی ایام میں بحریہ میں پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

امریکی تاریخ میں کم عمر ترین وزیردفاع بننے والے رمزفیلڈ کو جب دوسری بار وزارت ملی تو سفاکانہ کردار پر بش جونیئر نےا نہیں برطرف کرکے رابرٹ گیٹس کو وزیردفاع بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close