دنیا
شام پر امریکی فضائی حملہ دہشتگردی کیخلاف مقابلے کی کوششوں کو کمزور کرسکتا ہے، روس
ماسکو: شام پر امریکی کارروائی کے بعد روس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق روس شام میں امریکہ کے ساتھ تعاون بھی روک سکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے شام میں امریکی فضائی کارروائی کی مکمل حمایت کر دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے ارکان پارلیمنٹ نے شام میں امریکی فضائی کارروائی کو سیاسی دہرا معیار قرار دے دیا ہے۔ روسی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملہ دہشت گردی کے خلاف مقابلے کی کوششوں کو کمزور کرسکتا ہے۔