دنیا

جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے معروف ماڈل نے عمارت کی کھڑکی سے کود کر جان دے دی

استنبول: معروف ترکش ماڈل نے جنسی زیادتی سے بچنے کے لیے عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ کر جان دیدی، 20سالہ ماڈل گلے برسالی استنبول میں چھٹیوں کے دوران اپنے بوائے فرینڈ انجن او کیساتھ موجود تھی جب ایک اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ساتھی سے مل کر اسے ایک اپارٹمنٹ میں بند کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک جوڑے نے پراپرٹی ایجنٹ سے کہاتھا کہ اگر کوئی خالی اپارٹمنٹ موجود ہوتو وہ ایک اینڈتک کرائے پر لے سکتے ہیں اور پھر ضلع بساک سہرمیں ایک گھر کی چابیاں لینے میں کامیاب ہوگئے تاہم مقامی بار میں دوستوں کیساتھ پارٹی کے بعدجوڑا جیسے ہی واپس پہنچاتو اسٹیٹ ایجنٹ نے دھاوابول دیااور بہانہ کیا کہ اسے اپارٹمنٹ سے کچھ لینا ہے ، ایک مرتبہ داخل ہونے کے بعد اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے دوست نے مارکٹائی شروع کردی ،فون قبضے میں لے کردونوں مرد اور عورت کو الگ الگ کمروں میں بند کردیااور ماڈل کو برہنہ کرنا شروع کردیا حتیٰ کہ وہ کھڑکی کھول کر باہر کود گئی۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ اُنہوں نے ایک نوجوان خاتون کو کھڑکی سے لٹکے ہوئے دیکھا اور وہ دھمکیاں دے رہی تھی کہ چلے جاﺅ، ورنہ میں چھلانگ لگا دوں گی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق وہ چلارہی تھی کہ مجھے اندر مت کھینچیں، اگر اندر کھینچنے کی کوشش کی تو میں چھلانگ لگادوں گی، اندرموجود افراد چلارہے تھے کہ اندر آجاﺅ،وہ پولیس کو کال کررہے ہیں۔ فلیٹ میں قید ہونیوالے ماڈل کے دوست کو چھوڑدیاگیا جس کے بعد پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور اب اسٹیٹ ایجنٹ اور ان کے دوست کی تلاش جاری ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close