دنیا

امریکا میں یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فائرنگ

واشنگٹن: جشن آزادی کی 3روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے 400 واقعات رونما ہوئے جن میں 150 افراد جان کی بازی ہارگئے

سب سے زیادہ ہلاکتیں شکاگو میں رپورٹ ہوئیں جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے جس میں سے 18 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

نیویارک میں فائرنگ کے واقعات میں 26 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ٹیکساس میں کار واش کے باہر تلخ کلامی پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا جب کہ ورجینیا میں نوجوان کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈیلاس میں بھی فائرنگ سے 4 اور اوہایو میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اٹلانٹا میں 50 کے قریب بچوں نے مل کر ایک بچے کو ماردیا جب کہ دیگر اموات امریکا کی مختلف ریاستوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close