دنیا
بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے
نیو دہلی: نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد بھارتی کابینہ کے ارکان کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے
استعفی دینے والوں میں روی شنکر وزیر برائے آئی ٹی، رمیش پوکھریال وزیر برائے تعلیم، سنتوش گانگوار وزیر برائے محنت و افرادی قوت اور ہرش وردھن وزیر برائے صحت شامل ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر شدید تنقید کی زد میں تھے جس کی وجہ سے انہیں مستعفیٰ ہونا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اے پی سی طلب کر لی
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزرا کا مستعفیٰ ہونا آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات کی کڑی ہے۔