دنیا

اس 16سالہ لڑکی نے جسم کی ایسی چیز اتنی بڑی کرلی کہ اسکے پاس آنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے

فرینکفرٹ: لڑکیوں کو ناخن بڑھانے کابہت شوق ہوتا ہے لیکن اس لڑکی نے اپنے ناخن اتنے لمبے کرلئے ہیں کہ دیکھ کر لوگ چکرا جاتے ہیں۔ جرمنی کے شہر نرمبرگ کی رہائشی 16سالہ سیمونی ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ تین سال قبل سے اپنے ناخن نہیں کاٹ رہی اور اب ان کی لمبائی 6انچ تک ہوچکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ 2014ء میں اس نے ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں لمبا کرنے کی ٹھانی اور آج وہ بہت خوش ہے،وہ اپنے ناخنوں کی اس قدر حفاظت کرتی ہے کہ صبح کے وقت اسے نہاتے اور پکڑے بدلتے گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔

 

وہ کہتی ہے کہ دوستوں کو ٹیکسٹ کرنے کے لئے وہ اپنی انگلیوں کے پوروں کا استعمال کرتی ہے اور ناخن موبائل سے دور رکھتی ہے تاکہ وہ خراب نہ ہوں۔ سیمونی کہتی ہے کہ وہ پین بھی صحیح طرح نہیں پکڑ سکتی جس کی وجہ سے اسے امتحان میں بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے۔’’پہلے سال میں یہی سوچتی تھی کہ انہیں کل کاٹ لوں گی لیکن پھر لوگوں کی طرف سے کی جانے والی تعریف کی وجہ سے میں ایسا نہیں کرتی تھی۔ مجھے قمیض کے بٹن بند کرتے ہوئے بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن پھر بھی میں نے اپنے آپ سے عہد کیا ہوا ہے کہ میں انہیں کبھی نہیں کاٹوں گی۔‘‘سیمونی کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ناخن کپڑے میں الجھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اسے تکلیف ہوتی ہے لہذا وہ بہت زیادہ احتیاط کرتے ہوئے کپڑے پہنتی ہے ۔

سیمونی کے پاؤں کے ناخن بھی ایک انچ لمبے ہیں لیکن ہاتھوں کے مقابلے میں یہ چھوٹے نظر آتے ہیں۔’’اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کس طرح غسل خانے جاتی ہوں تو میں مسکرا کر اس بات کو گول کرجاتی ہوں۔‘‘ سیمونی کہتی ہے کہ جولائی 2016ء میں اس کا ایک ناخن ٹوٹ گیا اور اسے شدید دکھ ہوالیکن اس کے بعد اس نے اپنے ناخنوں کی زیادہ حفاظت شروع کردی۔اس نے مئی 2015ء میں اپنا انسٹاگرام بھی بنایا اور اب اس کے فالوؤرز کی تعداد کثیر ہوچکی ہے اور وہ اس کے ناخنوں کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ اس نے اپنے ناخنوں کی وجہ سے ایک بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close