دنیا

یو اے ای کے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

دبئی: گرمی کے موسم میں شہری تعطیلات گزارنے کے لیے زیادہ تر بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں، بعض سیاحت تو کوئی رشتے داروں سے ملنے کی غرض سے جاتے ہیں

امارتی شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کس طرح خود کو سفر کے دوران وبا سے بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسافر سفر سے قبل ویکسین کی دونوں خوراک لیں، ایسے ممالک کا انتخاب کریں جہاں کورونا کے خطرات کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

سفری ایڈوائزری کے مطابق مسافر جس ملک جارہے ہوں وہاں کے قوائد وضوابط سے بخوبی واقف ہوجائیں، کسی قسم کی بیماری کا سامنا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں،

رہائش کے لیے ایسے ہوٹل کا انتخاب یقینی بنائیں جہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جاتا ہو، ماسک پہنے اور ہینڈسینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

اماراتی شہریوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہجوم سے دور رہیں، کسی سے ہاتھ نہ ملائیں، اپنی اشیا بھی کسی کو استعمال کرنے نہ دیں، کسی بھی ملک پہنچنے کے بعد خود کو ضرورتوں کی حد تک محدود رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close