دنیا

نئے وزیراعظم شیر بہادر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

نیپال: شیر بہادر نے چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ میں 165 ووٹ لیے جو مطلوبہ 136 ووٹوں سے 29 ووٹ زیادہ ہیں جب کہ ان کے خلاف 83 ووٹ ڈالے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر بہادر کو ملک میں کورونا کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ویکسین کی خریداری کے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اب تک نیپال میں کورونا کے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 9550 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ نئی حکومت نے ملک میں آئندہ اپریل تک تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:35 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص گھر پہنچ گیا، بہن کو چھوڑنے مینگورہ گیا تو اچانک یادداشت چلی گئی: شیر بہادر

گزشتہ ہفتے نیپال کی سپریم کورٹ نے شیر بہادر کو کے پی شرما اولی کی جگہ نیا وزیراعظم منتخب کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ تین سال سے اقتدار میں رہنے والے کے پی شرما نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئین کی خلاف ورزی کی تاہم ایسی صورتحال میں نئے وزیراعظم شیر بہادر کو آئینی طور پر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ درکار تھا۔

سابق وزیراعظم اولی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انہیں ناجائز طریقے سے ہٹایا اور وہ عوام میں جاکر اس کی وضاحت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close